کرینہ کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

کرینہ کپور نے کام سے لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی حالت میں بھی سین کو پکچرائز کرایا۔

شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور رسی پر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے چلنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران رسی سے چھل کر ان کا پاؤں زخمی ہو گیا۔ فوٹو: فائل

کرینہ کپور فلم ''گوری تیرے پیار میں'' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں تاہم انہوں نے کام سے لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی حالت میں بھی سین کو پکچرائز کروایا۔


فلم کے ایک سین میں کرینہ کپور کو بغیرکسی سہارے کے موٹی رسی پر چلنا تھا، فلم کے پروڈکشن ڈپارٹمنٹ نے کرینہ سے پوچھا کہ یہ سین ان کی جگہ کسی دوسرے سے کرالیا جائے مگر کرینہ نے انکار کرتے ہوئے سین کی عکسبندی خود ہی کرنے کو ترجیح دی۔ شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور رسی پر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے چلنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کا پاؤں رسی سے چھل کر زخمی ہو گیا، زخم کی شدید تکلیف کے باوجود کرینہ نے کام کو متاثر نہیں ہونے دیا اور شوٹنگ مکمل کی۔

فلم گوری تیرے پیار میں کرینہ کپور کے ساتھ عمران خان بطور ہیرو کام کر رہے ہیں اور فلم کے ڈائریکٹر پنیت ملہوترا ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story