مریم نواز کے جلسوں میں لایا جانے والا سفید ٹائیگر مرگیا
وائٹ ٹائیگر شیروں کی نایاب نسل ہے جو 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی اور شور برداشت نہیں کرسکتے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انتخابی مہم میں ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکز بننے والا سفید ٹائیگر مرگیا۔
گزشتہ شام اس ٹائیگر کو بے ہوشی کی حالت میں لاہور کی یونیورسٹی آف وٹنیری اینڈ اینیمل سائنسس لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس نایاب نسل کے ٹائیگر کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
وائٹ ٹائیگر شیروں کی نایاب نسل ہے جو 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی اور شور برداشت نہیں کرسکتے جب کہ آج کل گرمی کا موسم ہے اورپنجاب میں پڑنے والی گرمی بھی ناقابل بیان ہوتی ہے اوردوسرا انتخابی مہم کے دوران عوام کا شورشرابہ بھی اپنے عروج پر ہوتا ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہی وجوہات اس شیر کی موت کا سبب بنیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسوں میں کئی بار عوام کا جوش بڑھانے کے لئے شیر لائے جاتے ہیں اور مریم نواز بھی اپنے جلسوں اور ریلیوں میں اسی سفید ٹائیگر کو لانا پسند کرتی تھیں۔