گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ضلع غربی میں ڈیڑھ ہزار سے زائد گراں فروشوں کے چالان کرکے ان سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔

ایم اے جناح روڈ،رہزنی کی وارداتوں کے بعدلگایا جانیوالا پولیس کیمپ گرا ہوا ہے ۔ فوٹو:محمد نعمان

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی گھنور علی لغاری نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کی مناسب نفری مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف تعینات کرائیں۔


انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا جس میں رمضان المبارک اور پولیو مہم کے بارے میںبھی اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ حاصل کی اور آئندہ ہونے والی مہم کے بارے میں ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلیے علماکرام اور مساجد کے پیش اماموں سے رابطہ رکھا جائے۔

انھوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو گراں فروشوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے حکومت نے ہم پر جو ذمے داری عائد کی ہے اس پر عمل درآمد کرکے نہ صرف عوام کی خدمت کرسکتے ہیں بلکہ فرائض پر عمل درآمد کرکے آخرت میں بھی سرخرو ہوسکتے ہیں، ضلع غربی میں ڈیڑھ ہزار سے زائد گراں فروشوں کے چالان کرکے ان سے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے ۔
Load Next Story