اٹلی مال بردار بحری جہاز کنٹرول ٹاور سے ٹکرا گیا 7 افراد ہلاک

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت کنٹرول ٹاور میں درجنوں افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کی لاشیں ملیں ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ فوٹو: رائٹرز


اٹلی کی بندرگاہ پر مال بردار بحری جہاز کنٹرول ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اٹلی کی بندرگاہ جینوا میں مال برداربحری جہاز لنگر انداز ہوتے ہوئے کنٹرول ٹاور سے ٹکراگیا جس سے کنٹرول ٹاورمکمل طورپرتباہ ہوگیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کی لاشیں ملیں ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت کنٹرول ٹاور میں درجنوں افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story