نوازشریف اور زرداری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے عمران خان
روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پرقرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف آصف زرداری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ملکی مسائل سے آگاہ کرنا میرا کام ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے اور ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے گزشتہ 10 سالوں میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بیرون ملک کا قرض ہے اور روپے کی قدر کم ہونے سے قوم پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، 10 سال قبل ڈالر60 روپے کا تھا جو آج 130 روپے پرپہنچ گیا، ڈیڑھ ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر20 روپے گری ہے جب کہ قرضوں کی واپسی کے لیے عوام پر ٹیکس لگے گا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں تو باہر بیٹھے ان کے بچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں، نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوگئے جب کہ گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خریدکر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے پوچھنا کہ وہ کوئی ایک چیز بتائیں جو انہوں نے ٹھیک کی ہو۔