بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں سری لنکن کپتان کوچ اور منیجر معطل

ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کے واقعہ کی انکوائری آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے کی

ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کے واقعے کی انکوائری آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے کی ۔ فوٹو/اے ایف پی/فائل

آئی سی سی نے بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں سری لنکن کپتان، کوچ اور منیجر کو 2 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں معطلی کی سزا سنائی ہے۔


گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کے واقعہ کی انکوائری آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے کی، 19 جون کو فرد جرم عائد کی گئی جس پر چندیمل نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، مائیکل بیلوف نے سری لنکن کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو 8,8 معطلی کے پوائنٹس دیئے، جس کی روشنی میں انہیں 2 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

دنیش چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گرو سنہا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے پہلے چار میچز میں بھی ذمہ داریاں انجام نہیں دے پائیں گے۔ اس کے علاوہ چندیمل، ہتھورا سنگھے اور گروسنہا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں 6، 6 منفی پوائنٹس بھی درج کیے گئے ہیں۔
Load Next Story