11مئی پی پی سے چھٹکارے کا دن ہو گا ارباب عنایت

نوکوٹ میں پیپلز مسلم لیگ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں معززین سے ملاقاتیں

ارباب عنایت نے کہا کہ عوام پی پی کے سابقہ دور حکومت میں حکمرانوں سے تنگ آچکی تھی،11مئی کو پی پی سے چھٹکارے کا دن ثابت ہو گا۔

پی ایس 66 پر پیپلز مسلم لیگ کے امیدوارارباب عنایت اللہ نے کارکنوں کے ہمراہ نوکوٹ کے بازاروں، مارکیٹوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف محلوں میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 66کے حلقے کے شہر نوکوٹ میں پیپلز مسلم لیگ کی انتخابی مہم جاری ہے۔انھوں نے ارباب سکندر، سابق ایم پی اے ارباب ذوالفقار اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ نوکوٹ شاہی بازار، اسٹیشن بازار، ڈھورو بازار، سنتورو بازار اور ملک شاپنگ سینٹر کے تاجروں اور ٹھیلے والوں سے ملاقاتیں کیں اور 11مئی کو کامیاب کروانے کیلیے انھیں ووٹ دینے کا کہا۔




اس موقعے پر ارباب عنایت نے کہا کہ عوام پی پی کے سابقہ دور حکومت میں حکمرانوں سے تنگ آچکی تھی،11مئی کو پی پی سے چھٹکارے کا دن ثابت ہو گا۔ تاجروں اور شہریوں نے انھیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے لوہار محلے میں محمد شریف راجپوت اور سائیں پھاٹک پر نثار راجپوت سے ملاقاتیں کیں جہاں راجپوت برادری کے50 سے زائد معززین نے پیپلز مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story