ذکا اشرف کے چیئرمین بننے پرسابق کرکٹرز کا ملاجلا ردعمل
بورڈ کوکافی مدت کے بعد بہتر سربراہ ملا (معین) آئین کب بنا اور منظور ہوا؟ظہیر
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے نئے آئین کے تحت ذکا اشرف کے چیئرمین بننے پر ملاجلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا کہ ذکا اشرف نے پہلے بھی انتہائی محنت اور جاںفشانی کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کی، توقع ہے کہ اچھی شخصیت کے مالک چیئرمین فہم و تدبر کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، بورڈ کوکافی مدت کے بعد بہتر چیئرمین میسر آیا جو ملک میں حقیقی معنوں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، امید ہے کہ انھیں مثبت تعاون حاصل ہو گا،ایک اور سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ بورڈ کا آئین کب بنا اور منظور کیا گیا،میں یہ بھی نہیں جانتا کہ چیئرمین کا آئینی انتخاب ضروری تھا تاہم اگر ذکا اشرف منتخب ہوگئے تو نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
امید ہے کہ وہ کرکٹ اور کرکٹرز کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار نبھائیں گے، سابق ٹیسٹ بیٹسمین باسط علی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے2011 میں نامزدگی کے بعد اب ذکا اشرف کا جمہوری انداز میں چیئرمین منتخب ہونا خوش آئند ہے، امید ہے کہ وہ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کی کوتاہیوں سے قومی کرکٹ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کریں گے، باسط نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتانوں جاوید میانداد، وسیم اکرم، راشد لطیف اور انضمام الحق پر مشتمل تھنک ٹینک بناکرکر لائحہ عمل تیار کیا جائے تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔