اسپیشل برانچ وی آئی پی سیکیورٹی میں مصروفرپورٹس کی تیاری متاثر

پولیٹیکل ونگ میں عملے کی رخصت،آمد اورٹرانسفر کیلیے مبینہ طور پررشوت کی وصولی جاری

پولیٹیکل ونگ میں عملے کی رخصت،آمد اورٹرانسفر کیلیے مبینہ طور پررشوت کی وصولی جاری فوٹو: فائل

لاہور:
اسپیشل برانچ کے پولیٹیکل ونگ میں تعینات عملے کو وی آئی پی سیکیورٹی کیلیے تعینات کیے جانے کے باعث ایڈوانس انٹیلی جنس رپورٹس کی تیاری کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔

پولیٹیکل ونگ میں طویل اورمختصر رخصت ، آمد اور ٹرانسفر کے لیے عملے نے مبینہ طور پر ریٹ فکس کیے ہوئے ہیں جس کے باعث اہلکاروں میں شدید اشتعال پایا جا تا ہے،ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی جانب سے کئی بار واضح ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ایڈوانس انٹیلی جنس رپورٹس کی تیاری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان رپورٹس کے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے تاہم اس کے باوجود اسپیشل برانچ کے پولیٹیکل ونگ میں تعینات عملے کو گزشتہ کئی ہفتوں سے حیرت انگیز طور پر وی آئی پی سیکیورٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔




ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے پولیٹیکل ونگ میں تعینات 100 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کے حیرت انگیز فیصلے کے باعث اسپیشل برانچ کے پولیٹیکل ونگ کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل ونگ شہر میں ٹاؤن کی سطح پر ایڈوانس انٹیلی جنس رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کرتے تھے تاہم سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعیناتی کے بعد ایڈوانس انٹیلی جنس رپورٹس کی تیاری کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال مومن آباد
Load Next Story