روپے کی قدر میں مزید کمی ڈالر 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا
روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے، فاریکس ڈیلرز
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت 76 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 128 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈالر کی اونچی اڑان کاروباری ہفتے کی دوسرے روز بھی جاری ہے اور ڈالر نے نیا ریکارڈ بنادیا، انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر ریکارڈ سطح 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز کے بعد ایک موقع پر اچانک ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی بھی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 127 روپے 75 پیسے کا ہوگیا تاہم فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 129 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچ گیا جو کاروبار کےاختتام پر 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔