کراچیالیکشن ڈیوٹی سے انکارپر5افسران کی تنخواہ روکنے کا حکم

ڈپٹی جنرل منیجرکوپانچوں افسران کوریٹرننگ افسر جنوبی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت

ڈپٹی جنرل منیجرکوپانچوں افسران کوریٹرننگ افسر جنوبی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت فوٹو : فائل

TRIPOLI:
ریٹرننگ افسر جنوبی شاہد حسین چانڈیو نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے سے انکار کرنے پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے 5افسران کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا ہے اورڈپٹی جنرل منیجر کو مذکورہ افسران کو ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر جنوبی نے اسٹیٹ لائف کے 283ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے کا حکم دیا تھا۔

تاہم ایریا منجیرموسیٰ عابدی ، محمد اقبال ، اسسٹنٹ منیجر سعود انصاری ، آفس اسسٹنٹ راشد حسین شاہ اور ریکارڈ کیپر عبید احمد نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا اورریٹرننگ افسر کے طلب کرنے کے باوجود ڈیوٹی پرحاضر نہیں ہوئے جس پر ریٹرننگ افسر نے افسران کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی جنرل منیجر کے مطابق ریٹرننگ افسر کے حکم پر مذکورہ ملازمین کی تنخواہ روک دی گئی ہے ۔
Load Next Story