عمران خان کے ساتھ ماڈرن قسم کی دہشت گردی ہوئیشیخ رشید

تحقیقات کرائی جائے،لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگا عمران کی شرکت انکی صحت سے مشروط ہے

پولنگ اسٹیشن رہائشی علاقوں سے دورہیں،الیکشن کمیشن نوٹس لے،اتحادبین المسلمین کے حامی ہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ماڈرن قسم کی دہشت گردی ہوئی ہے، تحقیقات کرائی جائے۔

این اے 55 میں پولنگ اسٹیشن میں رہائشی علاقوں سے دورہیں الیکشن کمیشن نوٹس لے، لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگاعمران خان کی شرکت ان کی صحت سے مشروط ہے، ن لیگ گھبراکربوکھلا گئی ہے۔




بدھ کو نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے حامی ہیں مختلف قسم کے طبقہ فکر کے لوگ الیکشن میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story