اورکزئی میں فورسزکا کئی علاقوں پرکنٹرول9 شدت پسند ہلاک

بارودی سرنگ کے دھماکا سے ایک ، پشاور میں دہشتگردوںکی فائرنگ سے2ایلیٹ اہلکارشہید

بارودی سرنگ کے دھماکا سے ایک ، پشاور میں دہشتگردوںکی فائرنگ سے2ایلیٹ اہلکارشہید فوٹو:اے ایف پی

اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں9شدت پسندہلاک اور3 ٹھکانے تباہ ہو گئے، فورسزنے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال کر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔


پشاورمیں دہشتگردوںکی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 2 اہلکار شہیدہوگئے جبکہ ٹانک میںفائرنگ کے واقعات میں سابق امن کمیٹی کے رکن سمیت 2افرادزخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میںسیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کی جس میں9شدت پسندہلاک، 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے اورفورسزنے کئی علاقوںکاکنٹرول سنبھال کرپاکستانی پرچم لہرادیاجبکہ کرم ایجنسی کے علاقہ خڑ ڈنڈ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے کرم ملیشیاء کانائیک گلزارحسین طوری شہیدجبکہ دوسرااہلکارزخمی ہوگیا ۔

ادھر پشاور میں پولیس نے تھانہ یکہ توت کی حدودرشیدگڑھی میںمبینہ خودکش بمبارکی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش حملہ آورکوگرفتار کیا گیاجس سے ایک جیکٹ اوربارودی مواد برآمد کیاگیا، ابتدائی تفتیش کے دوران حملہ آورنے دوسرے ساتھی کے فرارہونے کا اعتراف کیاجس کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن کیاجارہا تھا کہ دہشت گردوںنے پولیس پرفائرنگ کردی جس سے ایلیٹ فورس کے دوجوان شہیدہوگئے۔
Load Next Story