قومی ادارہ امراض قلب میں آج تیسرے مریض کومصنوعی دل لگایا جائے گا

کراچی کا رہائشی 57 سالہ محمد بنارس امراض قلب میں مبتلا ہے اوراس کا دل انتہائی کمزورہے۔

نفیسہ اور نعیم بخاری مکمل صحت یاب، دونوں کو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا فوٹو: فائل

قومی ادارہ امراض قلب میں آج (بدھ)کوتیسرے ہارٹ فیلر مریض کو میکینکل ہارٹ (مصنوعی دل) لگایا جائے گا۔


کراچی کا رہائشی 57 سالہ محمد بنارس گزشتہ دنوں امراض قلب میں معائنے کیلیے آیا تھا طبی ٹیسٹوں میں تصدیق کی گئی کہ محمد بنارس ہارٹ فیلر کا مریض ہے جس پر اس کے اہلخانہ کو میکینکل ہارٹ لگانے کا مشورہ دیا گیا اہلخانہ نے میکینکل ہارٹ لگوانے پر رضامندی ظاہر کی، معروف میکینکل ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے والے سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے ایکسپریس کو بتایا کہ بدھ کو تیسرے مریض بنارس کومیکینکل دل لگانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مریضہ نفیسہ میمن اور دوسرا مریض نعیم بخاری اب تیزی سے روبہ صحت ہیں، دریں اثنا اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر اورڈاکٹر حمید اللہ ملک نے بتایا کہ قومی ادارہ امراض قلب میں اب باقاعدگی سے ہارٹ فیلر پروگرام شروع کردیاگیا ہے جوکامیابی کے ساتھ جاری ہے،ان انتظامی افسران کو کہنا تھا کہ میکلینکل ہارٹ لگوانے والے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔
Load Next Story