بھائی بازیاب نہ ہوا تو ملتان میں انتخابات نہیں ہونے دیں گے علی موسیٰ گیلانی

اگر انہیں اسلحے رکھنے کی اجازت ہوتی اور سیکیورٹی ملتی ہوتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا، عبدالقادر گیلانی

بھائی بازیاب نہ ہوا تو پھر ملتان میں انتخابات کا کوئی جواز نہیں رہے گا، علی موسی گیلانی فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
یوسف رضا گیلانی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغوا کے بعد مغوی کے بھائی علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ اگر رات تک ان کا بھائی بازیاب نہ ہوا تو ملتان میں انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ انہیں صرف اپنا بھائی چاہئے اگر رات تک ان کا بھائی بازیاب نہ ہوا تو پھر ملتان میں انتخابات کا کوئی جواز نہیں رہے گا اور کم از کم وہ اپنے حلقے میں انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ ہم ضابطہ اخلاق کی پابندی کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے اور قانون کا پابند ہونے کی سزا دی جارہی ہے اگر انہیں اسلحے رکھنے کی اجازت ہوتی اور سیکیورٹی ملتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔

دوسری جانب علی حیدر گیلانی کے اغوا کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور گیلانی ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں جیالوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story