محکمہ تعلیم اسکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری میں ناکام

سندھ سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسکولوں کا انتظامی کنٹرول صوبائی...

انرولمنٹ567897رہ گئی، ایس ایم سی فنڈ بھی جاری نہیں کیے گئے، انفرااسٹریکچر تباہ

سندھ میں بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد کراچی کے سرکاری اسکولوں کا انتظامی کنٹرول صوبائی محکمہ تعلیم کے پاس آئے ہوئے9ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم صوبائی محکمہ تعلیم اس عرصے میں شہر کے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور انرولمنٹ میں اضافے کیلیے کوئی قابل ذکر عملی اقدام نہیں کرسکا۔


شہری حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار کراچی کے سرکاری اسکولوں کو ایس ایم سی فنڈ بھی جاری نہیں کیے جاسکے ہیں جس کے سبب کراچی کے سرکاری اسکول اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور اسکولوں میں انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی اور سہولیات کا فقدان نقطہ عروج پر ہے، کراچی کے سرکاری اسکولوں کی مجموعی انرولمنٹ اب567897رہ گئی ہے، سندھ میں شہری حکومت کے نظام کو9 نومبر2011 کو ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سندھ سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسکولوں کا انتظامی کنٹرول صوبائی محکمہ تعلیم کے پاس آگیا تھا، ان اسکولوں میں کسی بھی سطح پرکوئی بہتری کے آثارنمایاں نہیں ہوئے، کراچی میں اس وقت مجموعی طور پر3609 سرکاری اسکول ہیں۔
Load Next Story