بیٹے کے اغوا میں وہی قوتیں ملوث ہیں جوروشن خیال جماعتوں پرحملے کررہی ہیں گیلانی

پیپلز پارٹی کے کارکن صبر کریں اور بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں، سابق وزیر اعظم

ہمیں وہ ماحول مہیا نہیں کیا جو انتخابی مہم کے دوران ملنا چاہئے، یوسف رضا گیلانی ۔ فوٹو : ایکسپریس

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بیٹے کے اغوا میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو روشن خیال جماعتوں پرحملے کررہی ہیں۔



ملتان میں اپنے بیٹے کے اغوا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ ہے اور ملتان شہر ملک سے الگ نہیں، ان کا بیٹا اغوا ہوا ہے جس کی بازیابی کےلئے قانون کے مطابق کوششیں کی جارہی ہیں، واقعے میں وہی قوتیں ملوث ہوسکتی ہیں جو روشن خیال جماعتوں پر حملے کر رہی ہیں ہمیں دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی سب سے آگے تھی اور اب بھی سب سے آگے ہے، ہمیں وہ ماحول مہیا نہیں کیا جو انتخابی مہم کے دوران ملنا چاہئے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کی ہدایات پر عمل کریں اس واقعے پر صبر کریں اور بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں۔


Recommended Stories

Load Next Story