آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے خارج
دونوں رہنماؤں کا نام 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ ملوث ہونے پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا
سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل سے نکال دیے اور اس حوالے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ ان دونوں کا نام 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اس منی لانڈرنگ اسیکنڈل کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمٹ بینک، سندھ بینک، یو بی ایل کے سربراہان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث حسین لوائی کو گرفتار کیا ہے جن پر 35ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف مقدمے میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ زرداری گروپ کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔