عمران خان کوغلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے بلاول بھٹو
عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
KARACHI:
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے۔
لالہ موسیٰ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست سے شاید کچھ فائدہ ملے لیکن عوام کو نقصان ہوگا، پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کے لیے پیپلز پارٹی لڑے گی، پی ٹی آئی اور نواز شریف پارٹی کا منشور ایک جیسا ہی ہے، ہماراسفرصرف الیکشن تک محدود نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کا منشور باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں، انہیں یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے۔ پاکستان کے عوام جس کو چاہے ووٹ دیں، کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے بھی ہم نے سازشوں کا مقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے، ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہوں۔