فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ اظہر محمود کو دےدیا
ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے باری نہیں آ رہی،آل راؤنڈر
قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر فہیم اشرف نے بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔
زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں، اس کارکردگی کے پیچھے گھر والوں کی دعاؤں اور سب سے زیادہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوششوں کا ہاتھ ہے، وہ ہمیشہ بولرز کو اعتماد دیتے ہیں اور پورے ردھم سے بولنگ کرتے ہوئے انجوائے کرنے پر ابھارتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ کی ہدایت کے مطابق اسٹمپ ٹو اسٹمپ بولنگ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی، نمبر 4 پر بیٹنگ کیلیے تیار تھا تاہم ٹاپ آرڈر کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے باری نہیں آ رہی، جب بھی موقع ملا بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔