عیسیٰ نگریڈپارٹمنٹل اسٹورکے گودام میں آتشزدگیبھتے کامعاملہ ہے ذرائع
ملزمان نے بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو جلانے کی دھمکی دی ہے.
KARACHI:
عیسیٰ نگری میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے گودام میں پر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر اطلاع ملنے پر فائرنگ بریگیڈ کی ایک گاڑی روانہ کردی گئی،فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق گودام میں موجود آدھے سے زیادہ سامان خاکستر ہو گیا تھا، ڈپارٹمنٹل اسٹور کا منیجر محمد آصف فوری طور پرنقصان کا تخمینہ نہیں بتا سکا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور کے مالک سے مبینہ طور پر5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا ، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر گودام میں آگ لگا دی ، ملزمان نے بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو جلانے کی دھمکی دی ہے ۔