اداکارہ نور نے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کردیا
اداکارہ نے 3 کروڑ 96 لاکھ روپے ایف بی آر پر ظاہر نہیں کیے تھے جس پر ایف بی آر نے اداکارہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ایف بی آر فلم اسٹار نور سے ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب ہوگیا اور ماڈل و اداکارہ نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال 2013 اور 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا تھا، اداکارہ نور نے بینک الفلاح زیڈ بلاک ڈی ایچ اے برانچ میں سال 2013 میں 1 کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ 2014 میں 2 کروڑ 96 لاکھ روپے جمع کرائے۔
اداکارہ نے 3 کروڑ 96 لاکھ روپے ایف بی آر پر ظاہر نہیں کیے تھے جس پر ایف بی آر نے اداکارہ کو نوٹس جاری کیا تھا، فلم اسٹار نور نے ایف بی آر میں پیش ہوکر مہلت طلب کی تھی تاہم انہوں نے ایف بی آر کو ساڑھے4 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کر دی ہے۔