پولنگ اسٹیشنز پر تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائینگے شاہنواز

بیلٹ پیپرز و دیگر مٹیریل فوج کی نگرانی میں پہنچایا جائیگا، روشنی کے متبادل انتظامات کی ہدایت

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ضلع کے چند علاقوں میں چارجر، ٹارچز بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ رات کے وقت ووٹوں کی گنتی کے دوران عملے کو دشواری نہ ہو۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم 632 پولنگ اسٹیشنز پر تمام مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تاکہ پولنگ عملے اور ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں 10 اور11مئی کو علی الصباح بیلٹ پیپرز، عملہ و دیگر مطلوبہ مٹیریل روانہ کیا جائے گا ۔


بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ضلع کے چند علاقوں میں چارجر، ٹارچز بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ رات کے وقت ووٹوں کی گنتی کے دوران عملے کو دشواری نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ سمندری جزیروں میں رہائش پذیر عوام کو نیوی کی بوٹس کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر لایا جائیگا۔ ہر حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 پولیس اور 4 رینجرز اہلکار تعینات کیے جائینگے۔



تاکہ ووٹر بغیر کسی خوف کے اپنے حق کا استعمال کر سکیں۔ انھوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع بالخصوص ساحلی علاقوں میں قائم ڈسپیچ سینٹروں میں کنٹرول رومز قائم کرنے کے علاوہ 20 وائر لیس فون لگوائے جائیں تاکہ آپس میں مربوط رابطہ رہ سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر کسی بھی ناخوش گوار صورتحال سے نمٹنے کیلیے اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
Load Next Story