11مئی آمروں کی باقیات کی شکست کا دن ہے سسی پلیجو

کامیابی حاصل کر کے پی پی دوبارہ حکومت بنائیگی، دھابے جی میں جلسے سے خطاب

سسی پلیجو نے کہا کہ پی پی ملک بھر سے واضح اکثریت حاصل کر کے ایک بار پھر برسراقتدار آئیگی۔ فوٹو: فائل

پی ایس85 تعلقہ میرپور ساکرو پر پی پی کی نامزد امیدوار سسی پلیجو نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں جمہوری حکومت نے اپنی 5سالہ مدت پوری کر کے جمہوریت اورملکی سالمیت کو پروان چڑھایا۔

پی پی ملک بھر سے واضح اکثریت حاصل کر کے ایک بار پھر برسراقتدار آئیگی۔ دھابے جی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے مثالی اقدامات کیے۔سسی پلیجو نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والے سابق آمر ضیاء اور مشرف کے حواری ٹھٹھہ کا سیاسی میدان مارنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔




لیکن سندھ کے غیور عوام انھیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور11مئی کو عوام ڈکٹیٹروں کی باقیات کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔جلسے سے بابو پنہور، حاجی شمس الدین جانوری،مراد علی شاہ،محمد بخش عرف کنگ، غلام مصطفی ساریو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story