انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا
تمام اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جائے کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، آر او کا چیف سیکریٹری سندھ کو خط
لاہور:
عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کونوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے ریٹرننگ افسرحلیم احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا کہ عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
آراو کے مطابق کوئی بھی ملازم غیر حاضرہوا تو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نوکری سے نکال دیا جائے گا، اس لیے تمام اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جائے کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کوہورہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن سمیت تمام سرکاری ملازمین کی جانب سے تیاریاں عروج پرہیں۔