انتخابات نگراں حکومتیں سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں صدر زرداری
امن خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے،گورنرپنجاب اورالطاف حسین سے فون پر گفتگوؤ
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک میںہونے والے عام انتخابات کے موقع پرنگراں حکومتیںاورتمام متعلقہ ادارے سیکیورٹی کے مربوط اقدامات کریںتاکہ عوام بلا خوف وخطر اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
وہ جمعرات کوگورنر پنجاب مخدوم احمد محمودسے ٹیلی فون پر گفتگوکررہے تھے ۔گورنر پنجاب نے صدر کوپنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد اور سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغواکے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدرنے ہدایت کی کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔
صدر نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق متحدہ کے قائدالطاف حسین نے صدرزرداری کوفون کیااورسابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے صاحبزادے کے اغوا اوراس دوران2ہلاکتوںپرگہری تشویش کااظہار کیا جبکہ صدرزرداری نے ان کے فون کاشکریہ اداکیااوراپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔