اقتدارکی منتقلی میں ایک لمحہ تاخیرنہیں کریں گے کھوسو

الیکشن کمیشن کے کام میںمداخلت نہیں کی،نگران حکومت تاریخ رقم کررہی ہے

الیکشن کمیشن کے کام میںمداخلت نہیں کی،نگران حکومت تاریخ رقم کررہی ہے. فوٹو: فائل

وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے الیکشن کے روز سیکیورٹی کے خدشات کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ امن قائم کرنے کیلئے ملک بھرمیں فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اوررضاکار تعینات کئے گئے ہیں ہم نئی حکومت کواقتدارکی منتقلی میں ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہیں کرینگے۔


وہ جمعرات کووزیراعظم ہائوس میں یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصرمائیکل گاہلر کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے 5 رکنی یورپی یونین کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے وفدکویقین دلایا کہ ملک میں شفاف، پرامن،آزادانہ اورقابل بھروسہ انتخابات کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت نہ صرف قابل بھروسہ انتخابات کے انعقادبلکہ منتخب جمہوری حکومت کواقتدارکی منتقلی یقینی بنانے کے ذریعہ تاریخ رقم کر رہی ہے ۔انھوں نے وفدکوبتایاکہ نگران حکومت نے الیکشن کمیشن کوتمام ممکنہ معاونت فراہم کی ہے،ہم نے الیکشن کمیشن کے کام میںمداخلت نہیں کی۔ حکومت عالمی مبصرین کاخیرمقدم کرتی ہے اور مزیدبہتری کے لیے کسی بھی تجویزکوسراہے گی۔

قبل ازیںوزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں (نادرا) کی کاوشوں پراطمینان کااظہار کیا ہے جس سے آئندہ انتخابات کی شفافیت یقینی ہوگی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میںانتخابی فہرستوں کی تیاری میں نادرا کے کردار کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا ۔چیئرمین نادراطارق ملک نے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں اتھارٹی کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 کروڑ40 لاکھ ووٹروںنے اس وقت تک 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ووٹرلسٹوں تک رسائی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلیے نادرا کی تخلیقی کوششوں اورکاوشوں پر مبارکباددی۔ اجلاس میں نادرااوروزیراعظم سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Recommended Stories

Load Next Story