غیر قانونی اثاثے بنانے پر نیب نے سابق چیئرمین واپڈا کو حراست میں لے لیا

سابق چیئرمین کیخلاف اپنے وسائل سے زائد267 ملین سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 2006 میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا

سابق چیئرمین کیخلاف اپنے وسائل سے زائد267 ملین سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 2006 میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی احتساب بیورونیب نے واپڈا کے سابق چیئرمین لفٹیننٹ جنرل (ر) زاہد علی اکبرکوکروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں بوسینا میں حراست میں لے لیا ہے۔


نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق واپڈا کے سابق چیئرمین احتساب عدالت میں زیرسماعت ریفرنس میں مفرور تھے۔ سابق چیئرمین کیخلاف اپنے وسائل سے زائد267 ملین سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 2006 میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا اور احتساب عدالت لاہور نے 2007 میں سابق چیئرمین واپڈا کو اشتہاری قراردیا تھا۔ نیب نے سابق چیئرمین کی گرفتاری کیلیے گزشتہ تین ماہ سے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون کے ذریعے سے تلاش شروع کی تھی اور انٹر پول کے ذریعے سے اب بوسینا میں جنرل (ر) زاہد علی اکبرکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ قانونی تقاضے پورے ہونے پر ملزم کو پاکستان لایا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story