عوام طالبان دوست پارٹیوں کو ووٹ کے نتائج خود بھگتیں گےغلام بلور
الیکشن کے نتائج کچھ بھی ہوئے تسلیم کریں گے، ہم جمہوریت چاہتے ہیں
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے ون پشاور سے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اگر عوام نے 11 مئی کے الیکشن میں طالبان دوست پارٹیوں اور امیدواروں کو ووٹ دیئے تو پھر پشاور سمیت پورے صوبہ کو سوات بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔
اس لیے عوام سوچ لیں کہ اگر ایساہواتوپھرہم کہاں جائیں گے ؟۔الیکشن کے نتائج کچھ بھی ہوئے ہم تسلیم کریں گے کیونکہ نیا پاکستان بنے یا پرانا پاکستان ہو ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔وہ جمعرات کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پی کے ون کے امیدوار غضنفر بلور ،پی کے 2 کے ملک غلام مصطفی اور پی کے 3 کے ہارون بلور کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیدار اور ورکر بھی موجود تھے۔
غلام احمد بلور نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پائوں باندھ کر ہمیں الیکشن کیلئے میدان میں چھوڑا گیا ہے لیکن ہم ایسے حالات میں بھی الیکشن میں جارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ بھی واضح رہے کہ سیاست کے کھیل کے لیے کوچ کاہونا ضرور ہے جس کا کوچ نہیں ہوتا وہ مارشل لائوں کی حمایت کرتے اور قوم سے معافیاں مانگتے ہیں جبکہ ہم نے مارشل لائی حکومت کی جانب سے عہدوں کی پیشکشیں ٹھکرائیں جو ہماری سیاسی بصیرت کو ثابت کرتا ہے۔