شاہینوں کیلیے پھر انگلینڈ میں لہو گرمانے کا موقع
ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل میزبان سے1ٹی20اور5 ون ڈے میچز کھیلے گی
ورلڈ کپ سے قبل شاہینوں کو انگلینڈ میں لہوگرمانے کا موقع ملے گا، ٹیم میزبان سائیڈ کیخلاف ایک ٹوئنٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
انگلینڈ نے اگلے سیزن کیلیے اپنے ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کردیا، جس کا آغاز وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے کرے گا، یہ سیریز ایک ٹوئنٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی،اس کی بدولت دونوں ٹیموں کو انگلینڈ میں ہی 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
گرین شرٹس ٹور کا آغاز پانچ مئی کو شیڈول ٹوئنٹی 20 میچ سے کریں گے جو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جائے گا،اس کے بعد 8 سے 19 مئی کے دوران پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے،افتتاحی مقابلہ لندن کے اوول میں 8 تاریخ کو ہوگا، دوسرے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں ساؤتھمپٹن کا رخ کریں گی جہاں پر یکم مئی کو اگیس باؤل میں میدان سجے گا۔
تیسرے میچ کی میزبانی برسٹل کو دی گئی جو14 مئی کو شیڈول ہے، ناٹنگھم کا ٹرینٹ برج اسٹیڈیم 17 مئی کو چوتھے ایک روزہ میچ کی میزبانی کرے گا، آخری ایک روزہ میچ 19 مئی کو لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کی بدولت گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل میزبان ملک کی کنڈیشنز سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوسکتے ہیں۔
پاکستان نے رواں برس بھی انگلینڈ کا دورہ کیا جو صرف 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل تھا، اگرچہ گرین شرٹس نے گذشتہ برس انگلینڈ میں ہی چیمپئنز ٹرافی جیتی، مگر وہاں باہمی ایک روزہ سیریز آخری بار 2016 میں اظہر علی کی قیادت میں کھیلی تھی جس میں1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔