شمالی وزیرستان بازار میں دھماکا 3 افراد جاں بحق 10 زخمی

دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، ذرائع

ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ فوٹو: فائل

میرانشاہ بازار میں دھماکے کے نتیجے می 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق میرانشاہ بازار میں شرپسندوں نے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کر رکھی تھی جس کے پھٹنے سے قریب سے گزرنے والی گاڑی اس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story