ججز نظر بندی کیس کی سمات 15 مئی تک ملتوی

سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے جج کوثر عباس کو اپنا وکالت نامہ پیش کردیا۔

سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے جج کوثر عباس کو اپنا وکالت نامہ پیش کردیا۔. فوٹو فائل

سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججوں کونظربند رکھنے کے کیس کی سماعت15 مئی تک ملتوی کردی گئی۔


انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ چک شہزاد پر ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی نے جج کوثر عباس کو اپنا وکالت نامہ پیش کیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے 3 اپریل کو سابق صدر کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیا تھا جس کے بعد پرویز مشرف وہیں قید ہیں ۔
Load Next Story