علی حیدرگیلانی کے حلقے میں انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیئں یوسف رضا گیلانی
ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی میں علی حیدر گیلانی کے اغوا اور ان کے سیکریٹری اور محافظ کے قتل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علی حیدرگیلانی کے حلقے میں انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیئں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ علی حیدرگیلانی کے حلقے میں انتخابات ملتوی کیے جائیں، اب تک کسی نے بھی میرے بیٹے کے اغوا کی ذمے داری قبول نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ انتقال اقتدار پُرامن طورپرہونا چاہیے تاہم کچھ قوتیں ملک میں جمہوریت کا استحکام نہیں چاہتیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انتخابی مہم سے نہیں روکنا چاہیے جس کو بھی مینڈیٹ ملے اس کو حکومت کرنے کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی اس کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر حکمت عملی بنانا ہوگی۔
دوسری جانب گیلانی ہاؤس میں اظہار ہمدردی کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، اس موقع پر گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب تاہم ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی میں علی حیدر گیلانی کے اغوا اور ان کے سیکریٹری اور محافظ کے قتل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مختلف علاقوں سے 8 مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ علی حیدرگیلانی کو گزشتہ روزانتخابی مہم کے دوران جلسے سے اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے علی حیدر گیلانی کے سیکریٹری غلام محی الدین اورسیکیورٹی گارڈ محمد امین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔