حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ایک گھنٹے بعد ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔


وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے بچنے کے لئے پی ٹی اے حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس آج شام 7 بجے سے کل شام 5 بجے تک معطل رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا اور اس دوران پی ٹی سی ایل وی فون سروس بھی بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب یہ حکم واپس لے لیا گیا ہے۔
Load Next Story