کراچی فائرنگ سنی تحریک کے عہدیدار سمیت 7 ہلاک بس نذر آتش

لانڈھی میں مسجدکے باہرپولیس اہلکاربھائیوں پرحملہ،ایک بھائی ہلاک،دوسراشدیدزخمی

لانڈھی میں مسجدکے باہرپولیس اہلکاربھائیوں پرحملہ،ایک بھائی ہلاک،دوسراشدیدزخمی،نارتھ ناظم آباد،پاورہائوس اورپہلوان گوٹھ میں3ہلاکتیں۔ فوٹو فائل

KARACHI:
شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں سنی تحریک رنچھوڑلائن کے سیکٹر انچارج اورپولیس اہلکارسمیت7افرادہلاک اورایک پولیس اہلکارسمیت5زخمی ہوگئے،سنی تحریک کے سیکٹرانچارج کی ہلاکت کے بعدشہرکے مختلف علاقوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی، دکانیں اورکاروباربند ہوگیا،ڈینسوہال کے قریب نامعلوم افرادنے مسافربس جلادی،یوپی موڑمیں ایک دکان کے باہرہونے والے دھماکے سے متعدددکانوںکے شٹر ٹوٹ گئے اورسامان دکانوں سے باہرنکل کر سڑک پربکھر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدودپاورہاؤس چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30سالہ محمدحافظ عارف قادری عرف حافظ جی جاں بحق ہوگیا،مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی،سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے ایکسپریس کوبتایاکہ مقتول نیوکراچی سیکٹر5/A4کارہائشی اورسنی تحریک رنچھوڑلائن کاسیکٹر کا انچارج تھا،مقتول2سال قبل ایم اے جناح روڈ عیدگاہ عالم شاہ بخاری مزارکے قریب رہائش پزیرتھا، واقعے کے وقت مقتول گھرسے رنچھوڑلائن آ رہا تھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںگولیاں چہرے اورسرمیں لگیں۔

واقعے کے بعد نامعلوم افرادنے اولڈسٹی ایریاکھارادر،رنچھوڑ لائن،بھیم پورہ، پرانا حاجی کیمپ،گارڈن اوردیگرعلاقوںمیں فائرنگ کرکے دکانیں اورکاروبار بندکرادیا ،پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری نے علاقے میں گشت شروع کردیاتھا۔پولیس کے مطابق مقتول مہاجرقومی موومنٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ120کا سابق انچارج تھا۔حافظ محمدعارف کی ہلاکت کے بعدنامعلوم افراد نے نارتھ کراچی ، پاور ہاؤس چورنگی ، 4/Kچورنگی،دو منٹ چورنگی، کریلاا سٹاپ،گودھراکمیپ، سندھی ہوٹل،5نمبر، ڈیکا موڑ،مدینہ کالونی یوپی موراورمتصل علاقوں میں فائرنگ کرکے دکانیں اوردیگرکاروبار بند کرادیا، علاقے میں شدی کشیدگی پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

میٹھادر کے علاقے ڈینسو ہال کے قریب رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے مسافر بس کو روک کرتوڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی، بس کومکمل طورپرجلنے سے بچالیاگیا۔بلال کالونی تھانے کی حدودنارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل نمبر KEZ-2351 پر سوار26 سالہ محمدعارف ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی،بلال کالونی تھانے کے اے ایس آئی راجانے بتایاکہ مقتول ایم اے جناح روڈ کا رہائشی تھااورواقعے کے وقت سرجانی ٹاؤن کی طرف سے آرہاتھاکہ تعاقب کرنے والے ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر دی۔

ابراہیم حیدری تھانے کی حدودکورنگی الیاس گوٹھ نیوی کی دیوار کے قریب سے32سالہ ساجدخان کی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش تحویل میں لے کراسپتال پہنچادی ، مقتول کے بھائی ناصرخان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مکان نمبر54 گلی نمبر2ایریا 37/C لانڈھی نمبر3 کارہائشی اور غیر شادی شدہ تھا ،مقتول10 بھائی اور2 بہنوں میں نویں نمبر پر تھا،مقتول کے بھائیوں کے لانڈھی بابر مارکیٹ میں2اور ملیرمیں ایک دواخانہ ہے مقتول بھائیوں کی معاونت کے لیے کبھی بابر مارکیٹ اور کبھی ملیر کے دواخانے میں بیٹھتا تھا عید الفطر کے بعد ساجد خان کے ایک بھائی اور ایک بہن کی شادی طے تھی۔


واقعے کے تھوڑی دیر بعدزمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی100کوارٹرسیکٹر51/D قریش مسجدکے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت 30 سالہ اورنگ زیب خان کے نام سے کی گئی،مقتول مکان نمبر219 گلی نمبر8 ایریا37/Cلانڈھی نمبر3 کارہائشی اور سرکاری اسکول ٹیچرتھا،مقتول ابراہیم حیدری میں قتل ہونے والے ساجدخان کے بھائی ناصر خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ اورنگ زیب اور ساجددوست تھے ،دونوں کو ہفتے کی شب 11 بجے اسٹاپ پر چائے پیتے ہوئے لوگوں نے دیکھا تھااس کے بعد ساجد کی موٹر سائیکل نمبرKFE-2797 پر دونوں کہیں چلے گئے تھے اورپھر دونوں کی لاشیں ملیں۔

شرافی گوٹھ تھانے کی حدودلانڈھی فیوچر کالونی معین آبادنمبر2یوسی4آفس عزیزیہ مسجدکے باہرنماز پڑھ کر نکلنے والے پولیس اہلکار بھائیوں 45سالہ منیرزاداور 42سالہ شیرزادپر3ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدیدزخمی ہوگئے ،دونوں بھائیوں کواسپتال منتقل کیاگیاتاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اے ایس آئی شیر زادجاں بحق ہوگیا۔مقتول شیر زادکرائم برانچ ون میں تعینات تھااورفیوچر کالونی کارہائشی تھاجبکہ زخمی ہونے والااے ایس آئی منیرزاد شرافی گوٹھ تھانے کی انویسٹی گیشن میں تعینات ہے،پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

نارتھ ناظم آبادسجادیہ امام بارگاہ فتح پارک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ جہانزیب ہلاک ہوگیا۔مقتول کوثر نیازی کالونی کا رہائشی تھا۔گلستان جوہر تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب2گروپوں کے دوران مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں غلام حیدر نامی شخص ہلاک اور وسیم زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اورشدید ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تمام دکانیں اورکاروبار بند ہوگیا۔

زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے محمدبچل اوراس کا بھائی علی شیرزخمی ہوگیا۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدود کورنگی انڈسٹریل ایریاسیکٹر 28دارلعلوم والی گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروںکی فائرنگ سے ایک گولی سینے پرلگنے سے40 سالہ زین العابدین زخمی ہو گیا۔سرسیدتھانے کی حدودنارتھ کراچی یو پی موڑکے قریب واقع سینٹری مارکیٹ میں نبیل ایلمومینیم اینڈگلاس ورکس نامی دکان کے سامنے کچرے میں رکھے تھیلے کے اندرموجودبم زور داردھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ قریب ہی کام کرنیوالے2افراد جاویداورر اشدزخمی ہوگئے،دکان کے مالک علی نے بتایا کہ وہ افطارسے قبل دکان بندکردیتاہے اسے اطلاع ملی تھی کہ دھماکاہواہے جس پروہ مارکیٹ پہنچاتولوگوں نے بتایاکہ موٹر سائیکل سواردوملزمان دکان کے سامنے ایک تھیلارکھ کرچلے گئے تھے جن کے جانے کے فوری بعدزوردار دھماکاہوگیاجس سے متعدددکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے دکانوں کے باہر لگے بورڈاورشیڈزگرگئے اوردکانوں کا سامان نکل کرسڑک پرگرگیا۔پولیس کے مطابق مارکیٹ سے کسی نے بھی بھتے کی شکایت نہیں کی،دھماکے کے بعدپولیس اوررینجرز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story