بیٹوں کی مخالفت پرانتخابی امیدوار نے خودکشی کرلی

میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرزسے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں، ویڈیوپیغام

مرزا احمد مغل نے بتایا کہ خودکشی حرام ہےلیکن میرااللہ مجھے معاف کرے گا ، ویڈیو پیغام فوٹو:فائل

آزاد امیدوارکی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے فیصل آباد کے رہائشی مرزا احمد مغل نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدوارکی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے مرزا احمد مغل نےخودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل مرزا احمد مغل نے ایک ویڈیو واٹس ایپ پر جاری کی تھی جس میں انہوں نےموت کی وجہ اپنے بیٹوں کی سیاسی مخالفت بتائی۔

مرزا احمد مغل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کرے گا، میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرزسے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں۔ مرزا احمد مغل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میرا جنازہ کل گیارہ بجے ہوگا۔


واضح رہے کہ مرزا احمد مغل پک اپ کے نشان پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ تاہم اب الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔



Load Next Story