اداکار بھی انسان ہوتے ہیں کاجول کا صحافیوں سے شکوہ
کیا ایک عام انسان ہر قت تیار ہوکر رہتا ہے، کاجول کا صحافی سے سوال
نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نےشکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اسلیے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔
اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سحرکبھی ختم نہیں ہوتا۔ کاجول کے جتنے پرستار ماضی میں تھے اس سے کہیں زیادہ آج ہیں۔ جب کہ صحافی اور فوٹوگرافرز ان کی ایک تصویر لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں تاہم کاجول کو صحافیوں اورفوٹوگرافرزکا یہ رویہ پسند نہیں اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں۔
بی بی سی ایشین کو انٹرویو دیتے ہوئے کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافرز)کو خوب کھری کھری سنائیں اور کہا آپ چاہے کہیں بھی جائیں، عام لوگوں کی طرح کافی پینے جائیں یا جم جائیں، پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اورہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول کی ٹُھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں
کاجول نے کہا اگراتفاق سے آپ نے اس وقت اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور جج کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آپ کو بالکل فیشن سینس نہیں ہے یا آپ کوکپڑے پہننے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ کاجول نے پاپارازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قراردیا۔
کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کیے جانےوالے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ایسی ہیں۔ کاجول نے سوال کرتے ہوئے کیا ایک عام انسان ہر وقت تیار ہوکر رہتا ہے؟
اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول گرگئیں، ویڈیووائرل
کاجول نےاپنی بیٹی نائسا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ممبئی میں تھی اسے بھی یہ سب برداشت کرنا پڑتاتھاچاہے ہم ایئرپورٹ پر ہوں یا کہیں بھی ہر وقت ہر کوئی تصاویر لینے کی کوشش کرتا تھا اور یہ چیزیں اسے بھی متاثر کرتی تھیں۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/BBCAsianNetwork/videos/10160731715150381/"]