عملے کو انتخابی سامان کے حصول میں شدید مشکلات بیشتر خواتین کی حالت ابتر
خواتین کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ غیر معمولی بدنظمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات انتخابی عملے کو انتخابی سامان کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جس کے باعث انتخابی عملے نے دن شدید ذہنی کرب میں گزارا، انتخابی عملے کا کہنا تھا کہ ہماری شکایت سننے والا کوئی شخص بھی موجود نہیں کس کے پاس جاکر ہم صورتحال سے آگاہ کریں، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچ مختلف مقامات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے قائم کردہ خصوصی کیمپوں میں پریزائیڈنگ آفیسر سمیت دیگر انتخابی عملے کو جمعے کی صبح 9 بجے بلالیا گیا تھا ۔
تمام انتخابی عملہ مقررہ وقت پر پہنچ گیا تاہم وہاں ان کو نہ تو کوئی فوری طور پر سامان فراہم کرنے والا تھا اورنہ ان کی کوئی رہنمائی کرنے والا موجود تھا، ہر طرف سے صرف ایک ہی جواب دیا جارہا تھا کہ جب ریٹرننگ آفیسر آئیں گے تو سامان ملے گا، پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم کو ہفتے کی رات پولنگ اسٹیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ابھی صبح نو بجے سے ہمیں بلالیا گیا ہے مگر ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اس صورتحال سے سب سے زیادہ پریشانی خواتین عملے کو اٹھانا پڑی وہ شدید گرمی اور ابتر صورتحال میں دن بھر وہاں موجود رہیں جن سے بیشتر خواتین کی حالت بگڑ گئی، ان خواتین کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ غیر معمولی بدنظمی دیکھنے میں آرہی ہے، نظم وضبط کی شدید کمی کے باعث جو مسائل پیدا ہورہے ہیں اس کے اثرات الیکشن والے دن تک رہیں گے، اکثر ریٹرننگ افسر ان نے صبح 9 بجے پہنچنے والے عملے کو شام کے اوقات میں سامان فراہم کیا جس کے بعد انتخابی عملہ وہ سامان لے کر پولنگ اسٹیشنوں میں پہنچا۔