الیکشن2013اسپتالوں اور بلدیاتی اداروں میں ایمر جنسی نافذ
بلدیہ عظمیٰ، واٹربورڈ،فائربریگیڈ،ایمبولینس سروسز،کے ای ایس سی،سوئی سدرن گیس سمیت دیگر اداروں کا عملہ ہائی الرٹ.
عام انتخابات کے موقع پر محکمہ صحت سمیت شہری سہولتیں فراہم کرنے والے تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،تمام اداروںکی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئیں ہیں۔
فائربریگیڈ ، ایمبولینس سروسز ،واٹربورڈ ،کے ایس ایس سی، سوئی سدرن گیس، بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت ضلع انتظامیہ نے اپنے اپنے اداروں میں تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ نگراں وزیرصحت کی ہدایت پرکراچی سمیت صوبے بھر میں انتخابات کے موقع پر تمام اسپتالوں میں اسٹینڈرآپریٹنگ پروسیجرز ( ایس اوپی ) تیارکرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر شہری سہولتیں فراہم کرنے والے تمام اداروں کے انتظامی سربراہوں نے افسران اور ملازمین کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا زیدی نے بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت چلنے والے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیکلٹی،عباسی شہید اسپتال ، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز،سوبھراج اسپتال سمیت بلدیہ کے ماتحت چلنے والے اسپتالوںکی انتظامیہ کو صبح سے اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ 1122ریسکیو ایمبولینس سروسز اور فائر بریگیڈ عملے کوگاڑیوں میں پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
واٹربورڈ انتظامیہ نے بھی اپنے عملے کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کے موقع پرکراچی میں پانی کی سپلائی و فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورکسی بھی صورت میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا،ادھرصوبائی محکمہ صحت نے جناح اسپتال، سول اسپتال ،عباسی شہیداسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں کیے گئے تمام حفاظتی اقدامات اور مرتب کی جانے والی ایس اوپی کا جائزہ لے لیا ہے ، محکمہ صحت کے افسران نے جمعہ کی رات گئے اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ، وزیرصحت ڈاکٹر جنید علی شاہ اورسیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار نے ایک بار پھر تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کوکہا ہے کہ آج عام انتخابات میں اسپتالوں میں لگائی جانیوالی ایمرجنسی میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی اورتمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو صبح 8بجے اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا جناح اسپتال کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں جمعرات سے ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،ڈاکٹروں اور دیگرعملے کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ شعبہ حادثات میں تمام ضروری دواؤں سمیت دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے، عباسی شہیداسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرندیم راجپوت نے بتایا کہ اسپتال کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے ،صبح 7بجے سے عملے کواسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے،سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے اطراف میں قائم تجاوزات کوہٹایا نہیں جاسکا ،سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے قائم ٹیکسی رکشا اسٹینڈ بدستورقائم ہیں جبکہ تجاوزات کی وجہ سے ایمبولینس سروسز کومریضوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
،علاوہ ازیں منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے حکومت سندھ کے احکام کی روشنی میں یہ ہدایت دی ہے کہ جنرل الیکشن کے سلسلے میں واٹر بورڈ کے دفاتر 10مئی سے 12مئی تک معمول کے مطابق کھلیں گے ،انھوں نے تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور چیف انجینئرزکو ہدایت کی ہے کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں لازمی موجود رہیں تاکہ الیکشن کے دوران فراہمی و نکاسی آب کا نظام تسلسل کے ساتھ جاری رہ سکے، واضح رہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے پہلے ہی تمام فیلڈ افسران و اسٹاف کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کردی ہیں ۔
منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ نے فیلڈ افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی تھیں کہ فراہمی آب سے منسلک تمام افسران اور اسٹاف کو ڈیوٹی پر لازمی موجود رہیں ،انھوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے دن پانی کی سپلائی کو برقرار رکھنے ، شہر کے تمام علاقوں اورتمام پولنگ اسٹیشنز پر پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے، بلدیہ عظمٰیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمٰیٰ کراچی کے محکمے میونسپل سروسز، میڈیکل سروسز، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز، ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے دفاتر 11 اور 12 مئی کو کھلے رہیں گے اور جنرل الیکشن 11 مئی کے حوالے سے خدمات انجام دیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ،چار چار فائر ٹینڈر، پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے حوالے کردیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی ضرورت پڑنے پر استعمال کیے جاسکیں، تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہیں کہ ضروری دوائیں ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہمہ وقت موجود رہیں اور ہائی الرٹ رہیں ، ایمبولینس سینٹرل کنٹرول روم سوک سینٹر میں قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،کسی بھی قسم کی ہنگامی ضرورت کے لیے 1122 میڈیکل ریسکیو سروس سے رابطہ قا ئم کیا جاسکتا ہے، تمام بڑے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے ہنگامی حالت میں رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 14 مختلف محکموں کے 2400 ملازمین الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، الیکشن اتھارٹی اور ریٹرننگ آفیسرز کی معاونت کے لیے 3 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان سے رابطے میں رہے گی اور اگر مزید افسران و ملازمین کی ضرورت ہوئی تو بلاتاخیر ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے جائیں گے ،انھوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، محکمہ صحت اور میڈیکل سروسز کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ 24 گھنٹے اپنے اپنے دفاتر میں اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں، شہری 1339 نمبر پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔