گالیوں اورسازشوں کے باوجود ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا سعد رفیق
لاہورسے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی تمام نشتیں جیتیں گے، سعدرفیق
KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انتخابی مہم میں ہمیں شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا، عوام نظریاتی بنیادوں پرووٹ ڈالنے کے لیے تیارہیں، زہریلے پراپیگنڈے اورسازشوں کے باوجود لاہور اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑا نہیں جا سکا۔ نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے ساتھ جورویہ رکھا گیا ہے اس نے (ن) لیگ کے کارکنوں کومزید غیرمتزلزل بنا دیا ہے، ہم لاہور سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشتیں جیتیں گے۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر سیاست دان نہیں ہیں، ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینرلگا جا رہے ہیں ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے۔ پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کیلیے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں، بسیں اور دیگیں بھیج کر بھی پی ٹی آئی کارکن اکٹھے نہیں ہورہے، گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے۔