پریانکا چوپڑا کی فلم ’’برفی‘‘ ترکی کے 40 سینماؤں میں ریلیز

برفی بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جسے ترکی کے سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے۔

برفی بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جسے ترکی کے سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی سپرہٹ رومانٹک کامیڈی فلم'' برفی'' جسے 2012ء کی بیسٹ فلم کا ایوارڈ مل چکا ہے'ترکی کے 40 سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی۔


فلم میں بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ فلم میں دونوں کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔ برفی بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جسے ترکی کے سینما گھروں کی زینت بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بالی وڈ فلم برفی کو ریلیز کے بعد عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی تھی۔

فلم میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری بھی لاجواب ہے پریانکا ہر کردار کے لیے خود کو اس میں ڈھالنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں جب کہ اسٹار گلڈ ایوارڈز میں انھیں برفی کے لیے بہترین خاتون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Load Next Story