اسپورٹس کیسزنمٹانے کیلیے ٹریبونل قائم کرنے کا فیصلہ

ملکی فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی

ملکی فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی. فوٹو: فائل

کھیلوں سے متعلق کیسز کو فوری نمٹانے کیلیے اسپورٹس ٹریبونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس میں ہائی کورٹ کے دو سینئر ججز اور پی ایس بی کے لیگل ایڈوائز بطور ممبرز فرائض انجام دیں گے ۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی امور کا ذیلی ادارے پاکستان اسپورٹس بورڈ سمری جلد وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا۔ اسپورٹس حکام کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ملک میں فیڈریشنز اور پلیئرز کے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔




ذرائع سے معلوم ہوا کہ ٹریبونل قائم ہونے کے بعد اسپورٹس سے متعلق مختلف عدالتوں میں زیر بحث54 کیسزکوبھی یہاں منتقل کردیا جائے گا۔ اس کی عمارت کیلیے سوئنگ پول کے قریب جگہ کو فائنل کرلیا گیا جہاں پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا، قیام کیلیے سمری جلد وزارت قانون کو ارسال کردی جائے گی۔

وہاں سے منظوری ملتے ہی تعمیراتی اور دیگر کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی امور اور پی ایس بی ملک میں کھیلوں سے متعلق کیسز کے بروقت حل کیلیے ٹریبونل بنانے کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ بچار کر رہے تھے مگر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو پایا تھا۔
Load Next Story