اسپینش لیگ میں بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ کا انکشاف
سیزن کے تقریباً تمام فائنل میچز کسی نہ کسی طریقے سے فکسڈ ہوتے ہیں،کلب آفیشل
ایک معروف اسپینش فٹبال کلب کے آفیشل نے ملکی لیگ میں بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ کا انکشاف کیا ہے۔
ڈیپورٹیوو لاکورونا کے صدر اوگستو سیزار لینڈوئرو نے اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے لالیگا میں موجود دیگر کلبز کو کرپشن میں ملوث قرار دیا ہے۔1988 سے کلب کے اعلیٰ عہدے پر فائز لینڈوئرو نے میڈرڈ میں یورپا پریس ایونٹ کے موقع پر میڈیاکو بتایا کہ سیزن کے تقریباً تمام فائنل میچز کسی نہ کسی طریقے سے فکسڈ ہوتے ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ2010-11 میں ڈیپورکو میچ فکسنگ پر ٹورنامنٹ سے باہر کیا گیا، لینڈوئرو نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سیکنڈ ڈویژن سے ڈراپ ہونے سے بچنے کیلیے کلبز دیگر ٹیموں کو میچز ہارنے کیلیے ادائیگیاں کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ فٹبال کے تمام شائقین کو معلوم ہونا چاہیے کہ ڈیپورٹیو نے کبھی میچ فکسنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسپین میں کرپشن سیاست، کاروبار اور اسپورٹس میں واضح طور پر داخل ہوگئی اور طویل عرصے سے شک کیا جا رہا ہے کہ لا لیگا مہم کے فائنل ہفتوں میں فٹبال کلبز میں دولت کی ریل پیل رہتی ہے۔
پروفیشنل لیگ (ایل پی ایف) کے گذشتہ ماہ منتخب ہونے والے نئے صدر زیویر ٹیباس نے بھی میڈیاکو بتایا کہ صرف ایک فیصد کلبز میچ فکسنگ میں ملوث ہیں مگر یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ یہ ایک کینسر کی مانند ہے اور اس کے بھی ویسے ہی مضر اثرات ہیں، اگر آپ فوری طور پر اس کے خلاف اٹھ کھڑے نہ ہوئے تو یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیل جائے گا ۔
جس سے ہماری فٹبال تباہ ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ میچ فکسنگ کا مسئلہ فروری میں اس وقت اخباری شہ سرخیوں کی زینت بنا جب تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ انھوں نے سنگاپور سے چلائے جانے والے جوئے کے اسکینڈل سے دنیا بھر میں کلب اور قومی پیمانے پر سینکڑوں فکسڈ میچز کا پتہ لگایا ہے۔