سونے کی تولہ قیمت 60 ہزار سے تجاوز

فی اونس 9ڈالر بڑھنے سے تولہ قیمت250 روپے کے اضافے سے 60ہزار50ہوگئی

10گرام بھائوبھی215روپے بڑھ کر51ہزار483روپے ہوگیا،چاندی کی قیمتیں برقرار۔ فوٹو: فائل

سونے کی تولہ قیمت ایک بار پھر 60ہزار روپے سے تجاوز کر گئی حالانکہ سونے کی عالمی قیمتیں گزشتہ کئی دنوں سے بڑی حدتک مغلوب ہیں اور ایک سال کی کم ترین سطح پر ہیں مگر پاکستان میں روپے کی بے قدری کو جواز بنا کر نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت9ڈالر کے اضافے سے 1233ڈالر فی اونس پر پہنچنے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 250اور 215 روپے بڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سکھر سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت 60 ہزار50 اور 10 گرام 51ہزار483 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 765اور 10گرام 655.86 روپے پر برقرار رہی، چاندی کی فی اونس قیمت 15.55ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 
Load Next Story