چوہدری برادران کا صدر کو فون احمد مختار کے بیان پر تحفظات کا اظہار

اتحادیوں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، زرداری، شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں،احمد مختار

اتحادیوں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، زرداری، شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں،احمد مختار۔ فائل فوٹو

KARACHI:
چوہدری برادران نے صدر آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے وزیر پانی و بجلی احمد مختار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ صدر زرداری نے چوہدری برادران کے تحفظات دور کر نیکی یقین دہانی کرائی ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی نے احمد مختار کے بیان پر صدر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر نے کہا حکومت اتحادیوں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ان کے بڑے بھائیوں جیسے ہیں، لیکن مقامی سیاست ایک حقیقت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story