دہشت گردی کا خدشہ لیاری سے کھارادر جانیوالے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے

لیاری ڈویژن میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے350 پولیس افسران و اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے

اپنے طور پر تیسری قوت کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں،ایس پی لیاری ڈویژن نجم الدین

ایس پی لیاری ڈویژن نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اولڈ سٹی ایریا میں واقع لیاری ٹاؤن سے کھارادر جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا۔

لیاری ڈویژن میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے350 پولیس افسران و اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر لیاری سے کھارادر آنے والے بیشتر راستوں کو کنٹینر لگا بند کر دیا گیا ، ایس پی لیاری ڈویژن نجم الدین ترین نے ایکسپریس کو بتایا کہ انتخابات کے دوران لیاری ڈویژن میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے ان کے پاس 350 افسران و اہلکاروں کی نفری ہے جبکہ رینجرز اور پاک فوج کے جوان اضافی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ انتخابات میں حصہ لیے والی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لیاری سے کھارادر کو ملانے والی بیشتر گلیوں میں کنٹینر لگا دیے ہیں۔




کنٹینر لگانے کا مقصد نفری کی کمی کو پورا کرنا ہے جس مقام پر کنٹینر نہیں لگائے گئے ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے ، جمعہ کو مغرب کی اذان کے بعد سے انھوں نے18 پولیس موبائلوں کے ساتھ پورے لیاری ڈویژن کا فلیگ مارچ کیا تاکہ مکینوں کا خوف کم ہو ، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر تعینات کی جانے والی نفری کو چیک کیا، رات ایک بجے تک فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری رکھا اس کے بعد پولیس کی آدھی نفری کو آرام کرنے کے لیے ریلیز کر دیا تاکہ صبح 5 بجے وہ دوبارہ اپنی اپنی پوزیشن سنبھال لیں ،انھوں نے بتایا کہ اپنے طور پر تیسری قوت کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، امید ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا ۔
Load Next Story