نواز شریف اور مریم کو قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا
سابق وزیراعظم کو قیدی نمبر 1421 الاٹ ہوگیا، جیل ذرائع
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے 9 دن گزر گئے، جیل انتظامیہ نے دونوں مجرمان کو قیدی نمبر جاری کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قیدی نمبر 1421 اور مریم نواز کو قیدی نمبر 1422 الاٹ ہوا ہے لیکن دونوں کو تاحال مشقت نہیں سونپی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ، جیل ذرائع
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اوراپنے ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ مریم نواز نے خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی ذمہ داری ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔