سیاسی رہنما امن و جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر اظہار افسوس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما امن اور جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں تاہم شہدا کا خون ضائع نہیں جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خودکش حملے میں انتخابی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آرمی چیف نے انتخابی امیدوار کی شہادت پر کہا کہ ہم نے ایک اور محب وطن سیاسی لیڈرکھودیا، سیاسی لیڈرامن اور جمہوریت کے دشمنوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اکرام اللہ گنڈاپور کو بھی امن اور جمہوری عمل کے دشمنوں نے نشانہ بنایا تاہم قیام امن کیلئے پرعزم ہیں اور شہدا کے خون ضائع نہیں جانے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: خودکش حملے میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور شہید
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے بھی اکرام اللہ گنڈاپور کی خودکش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپور پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے جب کہ ان کے محافظ شدید زخمی ہوئے۔