لوئردیرمیں خواتین کوووٹ سے روکناغیرانسانی عمل ہےالطاف حسین
جمہوریت پریقین رکھنے والے جماعت اسلامی،پی پی کے غیرجمہوری معاہدے کانوٹس لیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئردیرمیں جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کے مابین ہونے والے اس معاہدے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں طے پایاگیاہے کہ لوئر دیر کے علاقے کی خواتین کواپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الطاف حسین نے کہاکہ یہ عمل نہ صرف غیرانسانی،غیراخلاقی اور غیراسلامی ہے بلکہ خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کی بھی سراسرخلاف ورزی ہے،اس معاہدے کے ذریعے خواتین کیلیے پتھروں کے دورمیں واپس لے جانے کی سازش کی جارہی ہے جب معاشرے پرمردوں کا مکمل تسلط ہوتاتھا اور خواتین کوکسی بھی قسم کے حقوق حاصل نہیں تھے۔ انھوں نے انسانیت اورجمہوریت پریقین رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس غیرجمہوری معاہدے کا سختی سے نوٹس لیں اوراس کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔الطاف حسین نے الیکشن کمیشن،نگراں وفاقی اور صوبہ خیبرپختونخواکی نگراںصوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس غیرجمہوری اور غیرقانونی معاہدے کا فوری نوٹس لیں اورخواتین کو ان کے رائے دہی کے جمہوری حق سے محروم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔
دریں اثناایک اور بیان میں الطاف حسین نے الیکٹرانکس مارکیٹ صدرمیں جرائم پیشہ دہشتگردوں کی لوٹ ماراورفائرنگ کرکے 2تاجروں کو شدید زخمی کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جرائم پیشہ بھتہ خوروں اوردہشتگردوں کی لوٹ مارمعمول بن چکاہے اورحکومت وانتظامیہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی اورتاجر برادری کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے کسی بھی قسم کے مثبت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ۔ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ الیکٹرانکس مارکیٹ صدر کے تاجر محمد شعیب اورمحمد شارق پر قاتلانہ حملے کافوری نوٹس لیاجائے اور سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اورتاجربرادری کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔