اقلیتی برادری کو زیادہ تحفظ فراہم کیا جانا چاہیےنوید قمر

بیرون ملک موجود بلوچ قیادت سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیر دفاع، میڈیا سے گفتگو

بیرون ملک موجود بلوچ قیادت سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیر دفاع، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو فائل

RAWALPINDI:
وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، اقلیتی افراد ہمارے بھائی ہیں لیکن وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس لیے انہیں نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان میں ترجیحی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹنڈو محمد خان میں سینئر صحافی اعظم بھٹی کی رہائش گاہ پر ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق حکومت کے قانونی ماہرین 27اگست کو کورٹ میں جواب داخل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بلوچ محب وطن پاکستانی ہیں، بلوچ رہنمائوں سے بات چیت جاری ہے تاہم بیرون ملک موجود بلوچ قیادت سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
Load Next Story